Showing posts with label Zakhm. Show all posts
Showing posts with label Zakhm. Show all posts
Muhabbat Aakhrish Hai Kia - Wasi Shah
میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
اس حسین اسرار کے بارے میں
بتائیں تو بھلا کیا ہے
محبت آخرش ہے کیا
وصی میں ہنس کے کہتا ہوں
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے
کسی کے واسطے ننھی سی قربانی محبت ہے
کہیں ہم راز سارے کھول سکتے ہوں
مگر پھر بھی کسی کی بے بسی کو دیکھ کر
خاموش رہ جانا محبت ہے
ہو دل میں درد، ویرانی مگر پھر بھی
کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پہ ہنسی لانا
زبردستی ہی مُسکانا محبت ہے
کہیں بارش میں سہمے بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے
کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو
تو اس چڑیا کو پنکھے بند کر کے
راستہ باہر کا دکھلانا محبت ہے
کسی کے زخم سہلانا
کسی روتے ہوئے کے دل کو بہلانامحبت ہے
کہ میٹھے بول، میٹھی بات، میٹھے لفظ سب کیا ہے؟
محبت ہے!
محبت ایک ہی بس ایک ہی انسان کی خاطر مگن رہنا
ہمہ وقت اس کی باتوں، خوشبوؤں میں ڈولنا کب ہے
محبت اس کی زلف کے بل کھولنا کب ہے
محبت کے ہزاروں رنگ ، لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہوں یہ مجھے اپنا بناتے ہیں
یہ میرے دل کو بھاتے ہیں یہ میرے دل کو بھاتے ہیں

Subscribe to:
Posts (Atom)