Showing posts with label Zamaana. Show all posts
Showing posts with label Zamaana. Show all posts
Tumhi Tum Yaad Rehtey Ho !!!
تم یاد رہتے ہو۔۔۔
کسی بھی موج میلے میں
یا دنیا کے جھمیلے میں
ہر اک شے چھوڑ کر بالکل
میں جب بیٹھوں اکیلے میں
تمہی تم یاد رہتے ہو
زمانہ بھول جاتا ہے
خوشی کی بات ہو کوئی
غموں کی رات ہو کوئی
کسی سے جیت جاؤں میں
یا میری ہار ہو کوئی
میں جب بھی سونے لگتی ہوں
تو اکثر رونے لگتی ہوں
جو دکھ میں بھول آئی ہوں
پھر ان میں کھونے لگتی ہوں
میرے تن میں میرے من میں
میری رگ رگ میں بہتے ہو
تمہی تم یاد رہتے ہو
Subscribe to:
Posts (Atom)

