کبھی وہ پاس ہوتا ہے
کبھی وہ دور ہوتا ہے
کبھی پلکیں بچھاتا ہے
کبھی مغرور ہوتا ہے
کبھی ناراض ہوتا ہے
وہ سُن کر گفتگو میری
کبھی خاموشیوں میں بھی
بہت مسرور ہوتا ہے
کبھی وہ فیصلہ کرتا ہے
مجھ سے دور رہنے کا
کبھی میرے حوالے سے
وہ خود مشہور ہوتا ہے
کبھی وہ لینا چاہتا ہے
اپنے پیار کی قیمت
کبھی بے دام بکنا بھی
اسے منظور ہوتا ہے
کبھی وہ دور ہوتا ہے
کبھی پلکیں بچھاتا ہے
کبھی مغرور ہوتا ہے
کبھی ناراض ہوتا ہے
وہ سُن کر گفتگو میری
کبھی خاموشیوں میں بھی
بہت مسرور ہوتا ہے
کبھی وہ فیصلہ کرتا ہے
مجھ سے دور رہنے کا
کبھی میرے حوالے سے
وہ خود مشہور ہوتا ہے
کبھی وہ لینا چاہتا ہے
اپنے پیار کی قیمت
کبھی بے دام بکنا بھی
اسے منظور ہوتا ہے
Urdu shairi | wasi shah
ReplyDelete