میں ہوں وہی پہچان لے
جو تیرے حسن کا شباب تھا
تیری شوخیاں، تیری مستیاں
تیری ہر ادا کا حجاب تھا
جب تھا زمانہ ایک طرف
اور میں دیوانہ ایک طرف
کسی غم کی کب پرواہ تھی
تیرا پیار جو بے حساب تھا
تو تب تلک سوتا نہ تھا
گر بات مجھ سے ہوتی نہ تھی
میں آفتاب تھا تیرے دن کا
تیری رات کا مہتاب تھا
تو مان یا نہ مان اب
یہ وقت وقت کی بات ہے
آج بن گیا خود سوال ہوں
کبھی ہر سوال کا جواب تھا
جو تیرے حسن کا شباب تھا
تیری شوخیاں، تیری مستیاں
تیری ہر ادا کا حجاب تھا
جب تھا زمانہ ایک طرف
اور میں دیوانہ ایک طرف
کسی غم کی کب پرواہ تھی
تیرا پیار جو بے حساب تھا
تو تب تلک سوتا نہ تھا
گر بات مجھ سے ہوتی نہ تھی
میں آفتاب تھا تیرے دن کا
تیری رات کا مہتاب تھا
تو مان یا نہ مان اب
یہ وقت وقت کی بات ہے
آج بن گیا خود سوال ہوں
کبھی ہر سوال کا جواب تھا
No comments:
Post a Comment